Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

قومی اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پارلیمنٹ کےہنگامہ خیزاجلاس سےوزیراعظم کےخطاب کےبعداپوزیشن  واک آؤٹ کرگئی ،پارلیمنٹ کےجس اجلاس پرسب کی نگاہیں جمی تھیں، اس کااختتام اپوزیشن کےواک آؤٹ سےہوا۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کاہنگامہ خیزاجلاس شام پانچ بجےشروع ہوا اورمعمول کی کارروائی جاری رہی لیکن پارلیمنٹ اس وقت نعروں سےگونج اٹھاجب وزیراعظم ایوان میں پہنچے. پی ٹی آئی کےارکان بھی پیچھےنہ رہےاورعمران خان کی آمدپرنعرےلگائےجس پراسپیکرنے دونوں اطراف پر برہمی کااظہارکیا۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر سےان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔وزیراعظم نےتقریرشروع کی تواپوزیشن ارکان  نےکوئی شورشراباکیانہ کیا۔حکومتی اراکین  اپنے قائدکےخطاب کےدوران  ڈیسک بجاتے رہے۔نواز شریف کی  تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے  ارکان کی طرف دیکھ کر  مسکراتے رہےجبکہ  شیخ رشید  بے چینی سے پہلو بدلتے اور سر پر ہاتھ پھیرتے رہے۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران جمشیددستی مسلسل جملے کستے رہے انہوں نےکچھ اشارےبھی کئےجس پرلیگی ارکان نےاحتجاج کیا۔  عمران خان ، عارف علوی، شیریں مزاری اور نویدقمر وزیراعظم کےخطاب کےنوٹس لیتےرہے۔وزیراعظم  کےبعداسپیکرنےاپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کو تقریر کی دعوت دی تو ق لیگ کے رکن طارق بشیرچیمہ نے بات کرنا شروع کردی، جس پراسپیکر ناراض ہوگئے۔ امید تویہ تھی کہ اپوزیشن لیڈردھواں دھار تقریر کریں گے لیکن وہ یہ کہہ کر چلتے بنے کہ سوالوں جواب نہیں ملا اورسات سوالوں کے بجائے سترسوالات کہہ کراٹھ گئے ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے خورشید شاہ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خطاب کی دعوت دی تاہم وہ تقریر کئے بغیر ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔فاٹاارکان نےواک آؤٹ نہ کیا۔اپوزیشن جماعتوں نےآئندہ کی حکمت عملی طےکرنےکےلئےمنگل کی صبح اجلاس طلب کرلیاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔