Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کا عمران خان کیلئے غیر پارلیمانی لفظ کا استعمال

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کا عمران خان کیلئے غیر پارلیمانی لفظ کا استعمال
June 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کیلئے غیر پارلیمانی لفظ کا استعمال کیا، اسپیکر نے لفظ فوری حذف کرا دیا۔ شہبازشریف کے متنازعہ بیان پر ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ اسپیکر بھی حرکت میں آئے اور متنازعہ لفظ کو کارروائی سے حذف کر دیا۔ شہبازشریف کی تقریر کے جواب میں حماد اظہر کھڑے ہوئے اور اپوزیشن کو خوب لتاڑا۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے بھی اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا پچھلی حکومتوں نے پی ٹی آئی کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں۔ قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری جاری ہے ۔ تاہم اپوزیشن کی کٹوتی کیلئے تحاریک مسترد کردی گئیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔