Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہو گا، وزیراعظم کی شرکت کا امکان

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر ہو گا، وزیراعظم کی شرکت کا امکان
December 19, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ اپوزیشن پاناما پیپرز پر بیان کی وضاحت مانگے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4بجے پھر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں پاناما پیپرز سے متعلق بیان پر وضاحت مانگیں گی۔ اپوزیشن سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پر بھی کڑی تنقید کریگی۔

حکومت ارکان بھی اپوزیشن جماعتوں کو سخت جواب دینے کےلئے تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشترکہ حکمت عملی کےلئے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اجلاس میں وقفہ سوالات اور معمول کے ایجنڈے کی کارروائی پر غور بھی ہوگا۔