Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے ریکوزیشن جمع کرادی
February 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کے خلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی، اس موقع پر خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اورصاحبزادہ  طارق اللہ نے حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں پرویز رشید کی پریس کانفرنس کراچی واقعہ سے تعلق رکھتی ہے لگتا ہے ضیاء الحق کی روح پارلیمنٹ میں گھس آئی ہے، کیا حکومت ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دھرانا چاہتی ہے، وفاق صوبے میں لوگوں کو قتل کرے یہ قبول نہیں، تشدد کی ذمہ داری وزیر داخلہ پر عائد ہو گی یا کسی اور پر عائد ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ کالا دھن سفید کرنے کا بل بھی غیر مناسب طور پر پاس کرایا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  حکومت کو قتل کا حساب دینا ہوگا،پرویز رشید نے کہا احتجاج کرنے والوں کے پتے کاٹیں گے،آج مزدوروں کو مار دیا گیا، کراچی میں شہادتوں  اور طاقت کے استعمال کا ذمہ دار کون ہے،  پی آئی اے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،،ان کا کہنا تھا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں آدھی سے بھی کم ہو چکی ہیں،ملک میں ڈیزل پر سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس 92 فیصد تک ہیں ۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ  پی آئی اے ملازمین کو قتل کرکے  اپنی حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔