Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی اسمبلی : پیپلزپارٹی نے وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

قومی اسمبلی : پیپلزپارٹی نے وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
December 16, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ خیز رہا شیخ رشید کو خطاب سے روکنے پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا جمشید دستی سپیکر ڈائس کے سامنے بیٹھ گئےاورپیپلزپارٹی نے وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ”گونثارگو“کانعرہ بھی لگایا۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں  ہنگامہ آرائی کی ہیٹ ٹرک ہوگئی اس بارشورشرابےاورہنگامے کی وجہ بنے شیخ رشید جنہیں بولنے کی اجازت دینے کی مخالفت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں  نے کردی جس پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا حکومتی ارکان کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جمشید دستی نے بھی احتجاج میں بھرپور ساتھ دیا وہ  اپنی نشست سے اٹھے اور سپیکر ڈائس کے سامنے براجمان ہوگئے بعد میں شیخ رشید نے احتجاجاً بولنےسے انکار کردیا۔انہوں نےایاز صادق کو مخاطب کرکےکہاکہ آپ پہلے سپیکر ہیں جنہوں نے ایوان کا قد بڑھانے کے بجائے کم کیا۔

ایوان میں اظہارخیال  کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوگیا وزیرداخلہ استعفیٰ دیں جبکہ کوئٹہ حملے پر کمیشن کی رپورٹ اور سانحہ اے پی ایس پر بات کرنےکی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نےواک آؤٹ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ 3دن سے گولی دی جارہی ہے جبکہ وزیرریلوےسعدرفیق نےمیڈیاسےبات کرتےاپوزیشن پرچڑھائی کردی۔ اپوزیشن ا رکان واک آؤٹ پر جاتے جاتے کورم کی نشاندی کرگئے جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس پیر کی شام4بجے تک ملتوی کردیا۔