Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی  : نواز شریف نے مخالفین کے نام لئے بغیر خوب طنز کے نشتر چلائے

قومی اسمبلی  : نواز شریف نے مخالفین کے نام لئے بغیر خوب طنز کے نشتر چلائے
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے  اپنے خطاب میں نام لیے بغیر خود پر تنقید کرنے والوں پر بھی سوال اٹھا دیئے۔ کہا انہیں تو وراثت میں چلتا ہوا کاروبار ملا لیکن ہیلی کاپٹروں میں گھومنے والے بتائیں کہ ان کے پاس دولت کہاں سے آئی ؟؟ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے  اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین سے کہا کہ انہوں نے  اپنے کاروبار کی تفصیلات پوری  دیانت داری سے بتا دی ہیں لیکن بغیر کاروبار کے دنیا بھر کی سیر کرنے، عالی شان محلات میں رہنے اور جہازوں میں گھومنے والے بھی بتائیں کہ ان کے اپنے سفر کا آغاز کہاں سے ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اصولوں اور اخلاقیات کے الگ الگ پیمانے نہیں ہونے چاہئے،  تُلنا ہے تو سب کو ایک ترازو میں تُلنا ہو گا۔  وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا  تھا کہ ان کا دامن صاف ہے  لیکن  یہاں  کچھ  ایسے  بھی ہیں  جن کے لباس سے فرشتوں کی خوشبو  آتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔