قومی اسمبلی میں ڈے کیئرسنٹر کے قیام کا فیصلہ،سپیکر قومی اسمبلی نے منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈے کئیر سنٹر بنانے کی منظوری دے دی۔
ڈے کیئرسنٹرز میں خواتین ارکان پارلیمنٹ اورسٹاف کے بچوں کی نگہداشت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین ارکان کے ایک وفد نے ڈے کئیر سنٹر کے قیام کے لئے سپیکر سے ملاقات کی تھی ۔
سپیکر قومی اسمبلی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے یہ سنٹر چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
استفادہ حاصل کرنے کے لئے خواتین ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کے نام اور عمریں بھی مانگ لی گئیں۔