Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی اسمبلی میں پاناما لیکس انکشافات پر ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی کا احتساب کیلئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قومی اسمبلی میں پاناما لیکس انکشافات پر ہنگامہ آرائی، پیپلزپارٹی کا احتساب کیلئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کی بحث کے دوران نون لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان میں جھڑپ ہو گئی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی بھی گنگا جمنا سے نہا کر نہیں نکلا۔ آپ لوگ درختوں کے پیسے کھا گئے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پانامہ لیکس حساس معاملہ ہے، کمیشن چیف جسٹس بنائیں۔ پیپلزپارٹی نے احتساب کے لئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر بحث کے دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید تحریک انصاف پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک کی ترقی سے مطمئن نہیں۔ عمران خان پر چندے کی رقم میں خوردبرد کا مقدمہ ہے، وہ شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر کھا گئے۔ پرویز رشید کے الزامات پر پی ٹی آئی کے اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ دوسری جانب سے حکومتی اراکین نے بھی نعرے بازی شروع کر دی اور ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے، دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی اس پر انکوائری جاری ہے۔ معاملے پر انٹرنیشنل فرانزک فرم سے آڈٹ کروایا جائے۔ ایم کیو ایم نے بھی حکومتی جوڈیشل کمشن مسترد کر دیا۔ آصف حسنین کا کہنا تھا کہ معاملے پر پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔ یپپلزپارٹی کی شازیہ مری نے وزیراعظم سے احتساب کیلئے عہدے سے الگ ہونے کا مطالبہ کر دیا جس پر نون لیگ کے اراکین نو نو کے نعرے لگاتے رہے۔