Tuesday, September 27, 2022

قومی اسمبلی میں شور شرابا کرنے پر پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا گیا

قومی اسمبلی میں شور شرابا کرنے پر پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا گیا

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شورشرابہ ، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے احتجاج کیا تو  ڈپٹی اسپیکر نے انہیں  ایوان سےباہر نکال دیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  قاسم سوری نے رولنگ دی کہ یہ باہر جاکر واپس آئیں،ایسے نہیں چھوڑوں گا، آغا رفیع اللہ دوبارہ ایوان میں آگئے ۔

آغا رفیع اللہ کے باہر جا کر واپس آنے پر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری سے رولنگ واپس لینے کی درخواست کر دی ۔