Saturday, July 27, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر  کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
November 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو لاہور سے نیو ائیرپورٹ  کے ذریعے  اسلام آباد پہنچایا،شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد لایا گیا ہے ۔ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شہباز شریف کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس ختم ہونے کے بعد شہباز شریف کو دوبارہ لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔