Wednesday, October 5, 2022

قومی اسمبلی میں احسن اقبال اور مراد سعید آمنے سامنے آگئے ، الزامات کا تبادلہ ہوا

قومی اسمبلی میں احسن اقبال اور مراد سعید آمنے سامنے آگئے ، الزامات کا تبادلہ ہوا
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں احسن اقبال اور مراد سعید آمنے سامنے آگئے۔ الزامات کا تبادلہ بھی ہوا۔ سی پیک منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش بھی کرتے رہے۔ احسن اقبال نے کہا مراد سعید کو قادر پٹیل کی زبان سمجھ میں آتی ہے۔ چکدرہ چترال روڈ 2016 میں سی پیک میں شامل ہوا۔ کمیٹی بناکر فیصلہ کریں کون سچا، کون جھوٹا ہے۔ مراد سعید نے موٹروے پر رشوت لینے کا الزام لگایا۔ رشوت کے معاملے پر جے آئی ٹی بننے کا منتظر ہوں۔ مراد سعید بولے ان کے بس میں ہو تو یہ بھی دعویٰ کر دیں پاکستان بنانے کا خواب بھی نواز شریف نے دیکھا تھا۔ چکدرہ چترال روڈ کو ہم نے سی پیک میں شامل کیا۔ پاکستان کے مغربی روٹ کا خواب ہم پورا کررہے ہیں۔ سوات موٹروے کا دوسرا فیز بھی شروع ہو جائے گا۔