Thursday, February 2, 2023

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں لانے کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے۔ اس کے بعد نیب کے زیر حراست خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، نعرے بھی لگائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا۔ خواجہ سلمان رفیق کی اہلیہ شمائلہ نے کہا کہ ان کے شوہر کو اصولوں پر کھڑے رہنے کی سزا دی گئی۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور تمام ارکان اسمبلی آن بورڈ تھے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔