Friday, September 30, 2022

قومی اسمبلی: وفاقی وزیر رانا تنویر اور شاہ محمود قریشی میں تلخ کلامی

قومی اسمبلی: وفاقی وزیر رانا تنویر اور شاہ محمود قریشی میں تلخ کلامی
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو نہ دکھانے پر پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیز نے احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری تقریر نہیں دکھائیں گے تو ہم احتجاج کریں گے اور کورم کی نشاندہی کریں گے جس پر پی ٹی آئی اراکین کی وفاقی وزیر رانا تنویر سے جھڑپ شروع ہو گئی اور آپس میں تلخ کلامی سے ایوان میں شور شرابا ہو گیا جس کے باعث سپیکر نے اجلاس 15 منٹ کےلئے ملتوی کر دیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے فوری بعد شاہ محمود قریشی اور رانا تنویر میں پھر سے جھڑپ شروع ہو گئی جس کے باعث سپیکر نے دونوں کے مائیک بند کردیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے باپ دادا تک نہ جائیں یہاں بدمعاشی نہیں چلے گی جس پر رانا تنویر نے شاہ محمود قریشی سے دل آزاری پر معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری کسی بات پر شاہ محمود کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔