Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کو منی بجٹ پر بات نہ کرنے دی گئی

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کو منی بجٹ پر بات نہ کرنے دی گئی
December 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو منی بجٹ پر بات نہ کرنے دی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا، ایم این اے عندلیب عباس کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی۔

وقفہ سوالات میں 12 منٹ بعد ہی ناراض ارکان نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ پوزیشن کے شور شرابے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی قرارداد پیش کی۔

اجلاس میں آٹھ ترمیمی آرڈیننس میں 120 روزہ توسیع کی منظوری دی گئی، جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس، ٹیکس قوانین تیسری ترمیم کا آرڈیننس، سرکاری جائیدادوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا آرڈیننس، الیکشن تیسری ترمیم کا آرڈیننس اہم ہیں۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ اور پوسٹر لہرائے۔ اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اجلاس میں پی پی پی رکن شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی ہوئی۔