Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی اجلاس  ،اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کیلئے پانچ تجاویز تیار

قومی اسمبلی اجلاس  ،اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کیلئے پانچ تجاویز تیار
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے لیے  پانچ  تجاویز تیار کرلیں شاہ محمود قریشی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آج  تجاویز پیش کریں گے۔ تجاویز کے مطابق تحریک انصاف وزیر اعظم سے 7 سوالات کا بمعہ دستاویزی ثبوت  جواب مانگے گی۔تحریک انصاف حکومت اور اپوزیشن سے مشترکہ ٹی او آرز بنانے کے لیے وزیر اعظم سے کمیٹی بنانے کے اعلان کا مطالبہ کریگی۔تجاویز کے مطابق تحریک انصاف وزیر اعظم کو جوڈیشل کمیشن  کی قانون سازی کے لیے اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ لیگل کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ بھی کریگی۔تحریک انصاف پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے لیے وزیر اعظم سے عہدہ چھوڑنے اور تحقیقات تک نیا من پسند وزیر اعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کریگی۔ تحقیقات کے بعد وزیر اعظم اپنا دورباہ منصب سنبھال لیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔