Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی آج کے اجلاس میں گرما گرم بحث کا امکان !!! پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کےخلاف قرار داد پیش کریگی

قومی اسمبلی آج کے اجلاس میں گرما گرم بحث کا امکان !!! پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کےخلاف قرار داد پیش کریگی
July 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد آج کا اجلاس انتہائی اہم ہو گا۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ایم کیوایم کی جانب سے دھرنے کے دوران غیرحاضر رہنے پر انکی نااہلی کی تحریک جمع کرائی جائے گی۔ تحریک انصاف اراکین کو ماضی کی طرح تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کےلئے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے افسران اور ممبران کو فوری طور پر مستعفی ہونے اور انکے کیخلاف کارروائی کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے جہاں پیش کی جانے والی اس تحریک کی منظوری دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی کیا جائیگا۔