قومی ادارہ صحت برائے اطفال کراچی حشرات کا مرکز بن گیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال حشرات کا مرکز بن گیا ۔ ادارے میں کاکروچ یلغار کئے بیٹھے ہیں ۔ نیبولائزر مشین، آکسیجن سلنڈر اور ادویات پر کاکروچ مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔
ملک کے بڑے شہر میں چھوٹے بچوں کے بڑے مرکز میں صحت کے انتظامات انتہائی ناقص ہو گئے ، کاکروچوں کی بھرمار سے نومولود بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں جب کہ نیبولائزر مشین، آکسیجن سلینڈر اور ادویات پر کاکروچ مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔
صورتحال مریض بچوں کے لئے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔