قومی اجلاس کے دوران فاروق ستار فون استعمال کرتے رہے، سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار مسلسل موبائل فون استعمال کرتے رہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعتراض کر دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے فاروق ستار کو متوجہ کرنے کیلئے کہا یہاں نیٹ نہیں ہے۔
اس پر فاروق ستار نے جواباً کہا میں نیٹ نہیں استعمال کر رہا۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے استفسار کیا کہ مجھے بھی بتایا جائے آپ موبائل پر کیا دیکھ رہے ہیں۔