Friday, September 20, 2024

قومی ائیر لائن کی نجکاری ، پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف محاذ کھول لیا

قومی ائیر لائن کی نجکاری ، پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف محاذ کھول لیا
February 20, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی نے  قومی ائرلائن کی نجکاری کےمعاملے پر حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا  ،  اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ حکومت نے نجکاری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا، شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ اور متعلقہ کمیٹی کو اعتمام میں نہیں لیا گیا ،اونے پونے فروخت نہیں ہونے دیں گے

پیپلز پارٹی کے رہینما اعتزاز احسن، شیری رحمان اورسلیم مانڈولا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی ائر لائن کی نجکاری کے منصوبے پر تحفظات اٹھادئیے  ،  اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نےایوان میں غلط موقف اپنایا  ۔ شیری رحمان کہتی ہیں کہ پی آئی اے کے اثاثے منصوبے بندی کے ساتھ ختم کئے جارہے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت عدلیہ تو دورکی بات پارلیمنٹ کی بات بھی سننے کو تیار نہیں ، وزیر نجکاری نے کمیٹی میں ارکان سے توہین آمیز رویہ اپنانا ، ان کے تحریک استحقاق لائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ کمیٹی کے 22 اجلاس ہوئے مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا،  حکومت کا موقف ہے کہ تین ارب کا نقصان ہوا، حکومت نجکاری کی منصوبہ کے بجائے بزنس پر توجہ دیتی تو حالات ضرور بہتر ہوتے ۔