Saturday, July 27, 2024

قومی ائیر لائنز کا طیاروں کے ڈیزائن کی تبدیلی پر غور

قومی ائیر لائنز کا طیاروں کے ڈیزائن کی تبدیلی پر غور
April 5, 2018
اسلام آبا د( 92 نیو ز) قرضوں میں جکڑی قومی ایئرلائنز نے نئی منطق اپنالی ، انتظامیہ نے سہولتیں بہتر بنانے کے بجائے اخراجات بڑھانے کی ٹھان لی ۔ قومی ائیر لائنز کے طیاروں کے ڈیزائن کی تبدیلی پر غور کیا جانے لگا ، دُم پر مارخور کی تصویر لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کے ڈیزائن، لیٹر ہیڈ اور فونٹ کی تبدیلی پر غور شروع کردیاجس پر ساڑھے تین کروڑ اضافی اخراجات ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی دم اور انجن کے باہر قومی جانور مارخور کی تصویر لگانے، پائلٹ گیٹ کے پاس قومی پرچم بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ ڈیزائن میں مارخور کے سینگ ہرے رنگ، جسم کا رنگ نیلا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ شدید کمی کے باوجود طیارے لینے کے بجائے نئے تجربات پر پیسہ اور وقت دونوں ضائع کررہی ہے۔