Saturday, July 27, 2024

قوت سماعت اور گویائی سے محروم ندا خان کی زندگی محض تین ماہ میں بدل گئی

قوت سماعت اور گویائی سے محروم ندا خان کی زندگی محض تین ماہ میں بدل گئی
April 18, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) گیارہ جنوری2017کواسلام آبادکےاسکولوں کوبسیں دینےتقریب کےدوران ایک  بچی نےبولتےہاتھوں اورچمکتی آنکھوں سےکچھ اس انداز سےاظہارتشکرکیاکہ وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازشریف سےرہانہ گیااورگودمیں اٹھاکراس ننھی پری کواسٹیج پرلےگئے۔ یہ بچی بولنےاورسننےسےمحروم تھی اوراس کاعلاج پاکستان میں ممکن نہ تھا،وزیراعظم نےنداخان کےعلاج کی ذمہ داری خودلی اورپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں غیرملکی معالجین کی زیرنگرانی نداخان کاعلاج ہوا۔ اس مقصد کےلیےجدیدٹیکنالوجی کےحامل آلات برآمدکیےگئے،سات سال سےبولنےاورسننےسےمحروم نداخان کی زندگی محض تین ماہ میں بدل گئی اورآج  وہ سن سکتی ہے۔ نداخان علاج کےبعدوزیراعظم نوازشریف سےملنےآئی اورتشکرکااظہارکیاقوت سماعت سےمحروم ہونےکےباعث نداخان آوازوں کوپہنچاننےسےقاصرتھی،معالجین کویقین ہےکہ وہ پوری طرح قوت گویائی بھی حاصل کرلےگی۔ وزیراعظم نوازشریف اورمریم نوازنداخان کےلیےمسیحابنےتونداان سیکڑوں بچوں کےلیےبارش کاپہلاقطرہ ثابت ہواجوقوت گویائی اورسماعت سےمحروم ہیں۔۔