Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قوالی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے

قوالی کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے انیس برس بیت گئے
August 17, 2016
لاہور (92نیوز) استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ان کو ان کی شہرہ آفاق قوالیوں کی وجہ سے تو جانا ہی جاتا ہے مگر وہ ایشیا کے پہلے سنگر ہیں جنہوں نے راگ کو مغربی موسیقی جینر یعنی جاز یا بلیو سے جوڑ کر ایک نیا تجربہ کیا۔ مغربی سنگروں مائیکل بروکس ، ایڈی ویڈر اور پیٹر گیبریل نے نصرت فتح علی خان کو موسیقی کا بادشاہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان نے قوالیوں کے ساتھ ساتھ اپنے فن کو مغربی موسیقی سے جوڑ کر ایک ایسا منفرد تجربہ کیا جس کو اب بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ 1996ءمیں امریکی شہرہ آفاق سنگر نے لاہور میں استاد نصرت فتح علی خان کا ایک کلاسیکل راگ سنا اور سحر میں جکڑے گئے۔ مائیکل نے نصرت فتح علی خان کے اس راگ کو اپنے البم میں شامل کرنے کی پیشکش کی اور یوں مشرقی کلاسیکل اور مغربی موسیقی کے حسین امتزاج نے جنم لیا۔ مائیکل بروک کے بعد ایڈی ویڈر اور پیٹر گیبریل نے بھی استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانے میں دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد لاس اینجلس میں ایک مشترکہ کنسرٹ کو تیس ہزار افراد نے دیکھا۔ اسی راگ کو راحت فتح علی خان نے اوسلو میں نوبل پرائز کی ایک تقریب میں گایا اور اپنے استاد کی یاد تازہ کر دی۔ یوں مغربی اور مشرقی موسیقی کو ضم کرنے کا سہرا پاکستان کے سر سج گیا۔