Saturday, July 27, 2024

قندیل کے بھائی نے مجھے بیرون ملک ملازمت دلانے کا وعدہ کیا : ملزم حق نواز کا نیا انکشاف

قندیل کے بھائی نے مجھے بیرون ملک ملازمت دلانے کا وعدہ کیا : ملزم حق نواز کا نیا انکشاف
August 6, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں قندیل قتل کیس میں ملزم حق نوازنے مزیدانکشاف کر دیئے، ملزم کے مطابق وسیم نے ساتھ دینے کےلئے اکسایا،اور بیرون ملک ملازمت دلانے کا بھی وعدہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں قندیل قتل کیس میں ملزم حق نواز کی جانب سے دوران تفتیش انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، ملزم حق نواز کے مطابق قتل سے قبل وسیم نے اس کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ گرفتار ہو گیا تو ذمہ داری قبول کر لے گا اور کسی کا نام نہیں لے گا۔ ملزم وسیم نے حق نواز کو ملازمت دلوانے کا بھی کیا تھا۔ حق نواز نے مزید انکشاف کیا کہ وسیم نے اسے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کی سزا موت نہیں ہوسکتی، قتل میں والد مدعی بنے گا جسے بعد میں دوسرے بھائی منا لیں گے ملزم کے مطابق قندیل کے قتل کے لئے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف نے دباؤ ڈالا،جس پر اس نے وسیم کے ساتھ مل کر قندیل کو قتل کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک دو مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو گرفتار جبکہ مقتولہ کے بھائی عارف اور ایک رشتہ دار عابد کو مقدمہ میں نامزد کیا ہوا ہے۔