Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قندیل قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب مانگ لیا

قندیل قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب مانگ لیا
August 21, 2016
ملتان (92نیوز) ملتان میں پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔ مفتی عبدالقوی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو اپنا تحریری بیان بھجوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں قندیل قتل کیس کے حوالے سے مقدمہ میں نامزد کئے جانے کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی اپنی لیگل ٹیم کی مشاورت کے بعد پولیس کو اپنا تحریری بیان جمع کروائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے دباو پر آئندہ چند روز میں مفتی عبدالقوی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لے گی اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی جائے گی۔