قندیل قتل کیس: ملزم کے پولی گرافک ،ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

ملتان(92نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم کے پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کیس میں غیرت سمیت دیگر محرکات پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے ۔قندیل بلوچ کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہے جبکہ وسیم نے سابق شوہر کی ایما پرقتل کیا ہے ۔