Saturday, July 27, 2024

قندیل قتل کیس : مفتی عبدالقوی کا نمبر بند‘ گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

قندیل قتل کیس : مفتی عبدالقوی کا نمبر بند‘ گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
August 15, 2016
ملتان (92نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک رپورٹس پولیس کو موصول ہو گئی ہیں جن کے مطابق ملزموں کے بیان میں تضاد نہیں۔ مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل بھی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں دوران تفتیش مفتی عبدالقوی کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد سے نمبر بند جا رہا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ساتھ ہی شواہد بھی اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک رپورٹس پولیس کو موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق دونوں ملزمان کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم حق نواز نے پاو¿ں پکڑے اور ملزم وسیم نے گلا دبایا۔ پولی گرافک رپورٹس کو چالان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔