قندیل بلوچ کے مطالبے کے باوجود حکومت نے اسے سکیورٹی نہ دی

ملتان(92نیوز)قندیل بلوچ کو آج اپنے بھائیوں نے قتل کر دیا ہے ، قندیل بلوچ کےمطالبے کے باوجود حکومت نے اسے سکیورٹی نہ دی اور اس کے بھائی نے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ماڈل قندیل بلوچ نے انتیس جون کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی جان کو لاحق خطرے کا بتاتے ہوئے حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت وقت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔
سی پی او ملتان نے اس موقع پر بتایا ہے کہ ماڈؒ ل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ سال میں ایک مرتبہ اپنے آبائی گھر آتی تھی اور اس مرتبہ بھی وہ عید کے دوسرے دن اپنے آبائی گھر ایک ہفتے کیلئے آئی تھی لیکن رات کو اس کے بھائی نے اسے مارڈالا ہے ۔