Monday, November 28, 2022

قندیل بلوچ کے بعد پشاور کی عینی خان بھی عمران خان کی دیوانی نکلی

قندیل بلوچ کے بعد پشاور کی عینی خان بھی عمران خان کی دیوانی نکلی
پشاور(92نیوز)قندیل بلوچ کے بعد پشاور کی عینی خان بھی عمران خان کی دیوانی  نکلی اور  خوابوں کے راجا  کی مہارانی  بننے   کی  آس  میں کپتان کے  جلسے میں پہنچ گئی  کہتی ہیں خان صاحب  عظیم  لیڈر ہیں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔  انگوٹھی بھی ساتھ لائی ہوں۔ تفصیلات کےمطابق  آنکھوں میں  شوخی لبوں  پہ لالی کبھی لہرا کر  کبھی بل کھا کر  بن  سنور کر آنے والی عینی خان  نے عمران خان سے پہلے پشاور  جلسے میں دبنگ انٹری  ڈالی۔ جلسے میں خواتین تو نہ  آئیں لیکن ایک خانون کی آمد نے نوجوانوں  کو  بے قابو کردیا پھر کیا تھا عینی  آگے آگےاور نوجوان اس کے  پیچھے پیچھے۔ عینی  جب ادائیں دکھا کر  تھک  گئی   تو  گاڑی کے بونٹ پر ذرا اسٹائل  سے  بیٹھ کر کپتان سے  پیار جتانے لگیں۔ عینی کی آمد پر ہونے والی طوفان بدتمیزی پر کپتان کےمخالفین کے ہاتھ تنقید  کا سنہری  موقع آگیا ۔ دوسری جانب کپتان کے کھلاڑیوں نے عینی کی شرارتی  آمد  کو مخالفین کی ساز ش قرار دےدیا  ۔ عینی کے عینی شاہدین تو  ماڈل  حسینہ کو دیکھ کر خوش ہوئےخود  موصوفہ بھی پل  بھر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی لیکن عینی کو جلسے میں لانے میں کس  کا ہاتھ ہے اس کی  تحقیقا ت  ضرور ہونا چاہیں ۔