Friday, December 1, 2023

قندیل بلوچ کو ڈیرہ غازی خان کے آبائی گاﺅں میں سپردخاک کر دیا گیا

قندیل بلوچ کو ڈیرہ غازی خان کے آبائی گاﺅں میں سپردخاک کر دیا گیا
July 17, 2016
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدرالدین میں سپردخاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد نماز جنازہ مقامی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں خاندان کے افراد شریک ہوئے جبکہ اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد شامل ہوئی جنہوں نے دعائے مغفرت بھی کی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ واقعے پر شدید افسوس ہے۔ دوسری جانب قندیل بلوچ کے بھائی کو گرفتارکر لیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ کوئی شریک جرم نہیں۔ پہلے نشہ آور چیز کھلائی جس کے بعد واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔