Tuesday, October 4, 2022

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی

ملتان ( 92 نیوز ) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔ قندیل قتل کے ملزم وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش ہوئے مگری جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی ہوئی ۔
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہونا تھی ۔ قتل کے ملزم وسیم اور حق نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس کی جانب سے کیس کا مکمل چالان آج عدالت میں جمع کرایا جانا تھا لیکن معزز جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی ۔ اور اگلی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔