Saturday, July 27, 2024

قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے مفتی قوی کو سوال نامہ بھجوادیا گیا

قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے مفتی قوی کو سوال نامہ بھجوادیا گیا
July 29, 2016
ملتان (92نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی  کو پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے سوالنامہ پہنچا دیا گیا۔مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ ان کا قندیل بلوچ قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ایس پی کینٹ کی جانب سے 6  سوالات پر مشتمل سوالنامہ مفتی عبدالقوی کو بھجوا دیا گیا جس میں تعلیم ،خاندانی پس منظر ،سرکاری عہدے،علمی اور دینی خدمات ،ملکی اور غیر ملکی سفر ، قندیل بلوچ سے ملاقات اور ٹیلی فونک رابطوں سمیت شاہ صدر دین میں مقیم رشتہ داروں کے بارے معلومات مانگی گئی ہے  سوالنامہ مفتی عبد القوی نے میڈیا کو خود پڑھ کر سنایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہناتھا کہ قندیل بلوچ سے ایک بار ہی ملاقات ہوئی تھی جبکہ آخری رابطہ 22 جون کو ہو ا ان کا مزید کہنا تھا کہ ۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ کل ایک بجے تک سوالنامے کے جوابات لکھ لو نگا جو میڈیا کو دکھانے کے بعد پولیس کو بھجوا دونگا ۔