Thursday, October 6, 2022

قندیل بلوچ قتل کیس ، والدین نے بیٹی کے قاتل اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان دے دیا

قندیل بلوچ قتل کیس ، والدین نے بیٹی کے قاتل اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان دے دیا
 ملتان (92 نیوز) ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا۔ والدین نے بیٹی کے قاتل اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کا بیان دے دیا۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔ قندیل  کے والد کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔ عدالت بھی انہیں بری کر دے۔ بیان حلفی میں قندیل بلوچ کے والد نے کہا  کہ بیٹی کے  قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے۔ ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان پر پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب  کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے ہی بیٹی کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اور اس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔