Saturday, July 27, 2024

قندیل بلوچ قتل میں جوبھی ملوث ہوا اسے گرفتار کریں گے : سی پی او

قندیل بلوچ قتل میں جوبھی ملوث ہوا اسے گرفتار کریں گے : سی پی او
August 13, 2016
ملتان(92نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید پیش رفت جاری ہے۔ سی پی او ملتان اظہر اکرم نے پریس کانفرنس میں اس بات کا ارادہ ظاہر کیا کہ دوران تفتیش مفتی عبدالقوی سمیت جو بھی ملوث ہو گا اسے گرفتار کیا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق  قندیل بلوچ قتل کیس کے حوالے سے سی پی او ملتان اظہر اکرم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران جو بھی ملوث  ہوگا اسے گرفتار کیا جائیگا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دوران تفتیش مفتی عبدالقوی کے خلاف بھی ثبوت ملتا ہے تو انہیں بھی گرفتارکیا جائیگا۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ ابھی تک جو ثبوت ملے ہیں اس کے مطابق قندیل کا قتل 2 ملزمان وسیم اور حق نواز نے کیا تھا اورقتل کے لیے  ملزم عبدالباسط کی گاڑی استعمال کی گئی تھی، ملزمان کی پولی گرافک رپورٹس آ گئی ہیں جبکہ ڈی این اے کی رپورٹس ابھی تک نہیں آئی۔