Sunday, September 15, 2024

قندوز میں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری سے طبی عملہ کی ہلاکتیں‘ تحقیقات کا حکم

قندوز میں امریکی فوج کی وحشیانہ بمباری سے طبی عملہ کی ہلاکتیں‘ تحقیقات کا حکم
October 3, 2015
کابل (ویب ڈیسک) قندوز میں امریکی طیاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران عالمی طبی امدادی ادارے کے ہسپتال پر بھی بمباری کر دی۔ تنظیم کے ترجمان کی جانب سے مریضوں اور عملے کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے قندوز میں طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر بمباری کی ہے۔ ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز تنظیم نے کہا ہے کہ قندوز میں قائم ایم ایس ایف کے ٹراما سنٹر پر بمباری کی گئی جس سے سنٹر کو نقصان پہنچا اور تین سٹاف ممبرز اور مریضوں کی موت ہوئی ہے اور ہسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب ترجمان امریکی فوج کرنل برائن ترابس کا کہناہے کہ ہسپتال پر بمباری کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ علاقے میں طالبان کے قبضے کے بعد آپریشن جاری ہے۔