Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

قمبر:پلاٹ کے تنازع  پر دو گروپوں میں تصادم،6 افراد جاں  بحق

قمبر:پلاٹ کے تنازع  پر دو گروپوں میں تصادم،6 افراد جاں  بحق
March 12, 2015
بر(ویب ڈیسک)پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ قمبر کےعلاقے پکھو میں مغیری اور بھوک برادری میں پلاٹ کے معاملے پر دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ۔ آج فائرنگ کے تبادلے میں دیدار مغیری، لیاقت مغیری، غلام مرتضی مغیری، عاشق علی بھوک اور فدا مغیری جاں  بحق ہوگئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو اسلام آباد مختیار علی بھوک، نواز بھوک، زاہد، ظہور مغیری، عبدالرزاق مغیری و دیگرگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاڑکانہ کے اسپتال  میں پہنچایا گیا۔ ایس ایس پی قمبر سرفراز نواز شیخ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کرحالات پر قابو پالیا ۔