Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قلعہ گجرسنگھ میں جنات کا سایہ نکالنے کے لئے ماں نے اپنے ہی بچوں کو جلا ڈالا

قلعہ گجرسنگھ میں جنات کا سایہ نکالنے کے لئے ماں نے اپنے ہی بچوں کو جلا ڈالا
June 20, 2019
 لاہور (92 نیوز) قلعہ گجرسنگھ میں جنات کا سایہ نکالنے کے لئے ماں نے اپنے ہی بچوں کو جلا ڈالا۔ تشدد کیا اور بکرے کے ساتھ باندھ دیا۔ پولیس نے بچوں کو اسپتال منتقل کرکے والدہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور رسی، موم بتی، روئی اور بکرا بھی قبضہ میں لے لیا۔ شاہدرہ کی رہائشی انیتا اپنے دو بچوں مریم اور جارج کے ہمراہ چند روز قبل قلعہ گجر سنگھ اپنے رشتے داروں کے گھر آئی۔ انیتا کا شوہر سائمن سلیم اسے ملنے آیا تو اس نے بچوں کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انیتا نے بیان کیا ہے کہ اس کے بچوں پر جنوں کا سایہ تھا جس کے لیے اس نے بچوں پر کالا علم کروایا۔ تاہم ملزمہ انیتا کا کہنا ہے کون کیسے اپنے بچوں پر تشدد کرسکتا ہے، مجھ پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں۔ بچوں کی دادی کا کہنا ہے کہ بچوں کی ماں نے اپنی پھوپھو اور کزن کے ساتھ کے ساتھ ملکر بچوں کو جلایا۔ جدید دور میں دور جہالت کی یہ مثال ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتی ہے، کب تک ہم توہم پرستی میں پڑ کر اپنے ہی جگر گوشوں کو نقصان پہنچاتے رہیں گے۔