Monday, January 30, 2023

قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے سپینہ غنڈی میں دھماکا، قبائلی رہنما ولی محمد جاں بحق

قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے سپینہ غنڈی میں دھماکا، قبائلی رہنما ولی محمد جاں بحق
 سپینہ غنڈی (92 نیوز) قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے سپینہ غنڈی میں دھماکا ہوا جس میں قبائلی رہنما ولی محمد سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ قبائلی رہنما ولی محمد غیب زئی، تاج محمد غیب زئی اور محمد عیسیٰ غیب زئی نشانہ بن گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے حملے کا نشانہ قبائلی رہنما کی گاڑی تھی۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ قبائلیوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی جس کے باعث سیکڑوں مال بردار ٹرک اور مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔