Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطر کے معروف ایتھلیٹ عبداللہ ہارون ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قطر کے معروف ایتھلیٹ عبداللہ ہارون ٹریفک حادثے میں جاں بحق
June 26, 2021

دوحا (92 نیوز) قطر کے معروف ایتھلیٹ عبداللہ ہارون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے چارسو میٹر ریس کے مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔

عبداللہ ہارون نے 2018میں ہونے والی ایشین گیمز میں چارسو میٹرریس میں گولڈمیڈل جیتا۔ 2016ء میں ورلڈ ان ڈور چیمپئن شپ میں وہ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل کے مستحق ٹھہرے۔

انہوں نے 2017ء میں لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔

24 سالہ عبداللہ ہارون کا تعلق سوڈان سے تھا، تاہم وہ قطر منتقل ہوگئے تھے، جہاں وہ 2015ء سے انٹرنیشنل ایونٹس میں قطر کی نمائندگی کرتے تھے۔