Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطر کے ساتھ ہونیوالے ایل این جی معاہدے سے سستی بجلی پیدا ہوگی : مصدق ملک

قطر کے ساتھ ہونیوالے ایل این جی معاہدے سے سستی بجلی پیدا ہوگی : مصدق ملک
February 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ہونے والے ایل این جی معاہدے سے سستی بجلی پیدا ہو گی، کسانوں کو فائدہ ہو گا اور کارخانے چلنے لگیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  ایل این جی کے آنے سے ملک میں اندھیرے ختم ہوں گے، کسانوں کو فائدہ ہوگا، گاڑیوں کے لئے سستی گیس مہیا ہو گی اور بند کارخانے چلنے لگیں گے۔ دنیا میں قیمت کے لحاظ سے ایل این جی  کا یہ  سستا ترین معاہد ہ ہے ۔ وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیزل سے چلنے والے کارخانوں کو ایل این جی پر منتقل کرنے سے سالانہ 100 ارب روپے کا فائدہ ہوگا ایل این جی صرف کرشل صارفین کے لئے ہو گی گھریلو صارفین کو ایل این جی گیس نہیں ملے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی کے آنے سے لوڈ شیڈنگ 2017 تک ختم کر دیں گے جبکہ سندھ اور گوادر سمیت 5 نئے ٹرمینل تعمیر کئے جائیں گے یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کے درمیان ہے اس سے کسی کمپنی  یا فرد کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔