Tuesday, April 30, 2024

قطر نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز دینے کااعلان کردیا

قطر نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز دینے کااعلان کردیا
June 24, 2019
قطر ( 92 نیوز) پاکستان کی معیشت کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے ، قطر نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز دینے کا اعلان کردیا ۔ قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مطابق رقم ڈیپازٹس اور براہ راست سرمایہ کاری کی صورت میں دی جائے گی ، دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری نو ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اسلامی برادر ملک قطر بھی پیش پیش ہے جو پاکستان کو 3 ارب ڈالر  دینے پر آمادہ ہو گیا۔  قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی  نے کہا کہ قطر پاکستان کو 3ارب ڈالردے گا، قطراور پاکستان میں معاشی شراکت داری 9ارب ڈالر پر مبنی ہوگی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے  کہا کہ  پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے پر امیر قطر کے شکر گزار ہیں ،یہ رقم براہ راست پاکستان میں جمع ہو گی۔