Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطر نے عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست مسترد کردی

قطر نے عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست مسترد کردی
July 2, 2017

 

دوحا(ویب ڈیسک)قطر خلیجی ممالک کے بائیکاٹ کے سامنے ڈٹ گیا، دوحا نے عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست مسترد کردی ادھر سعودی عرب نے کہا ہے کہ قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ "صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قطر نے عرب ممالک ممالک کے مطالبات کی فہرست ردی کی ٹوکری میں ڈال دی  قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ درست شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے بائیکاٹ کرنے والے ممالک قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور مالی اعانت کے الزامات عا ئد کررہے ہیں جبکہ قطر ان کو مسترد کرتا چلا آرہا ہےقطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہیں کیے جاسکتے ۔۔ لیکن مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

 ادھر سعودی عرب نے بھی قطر کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قطر کے بائیکاٹ کا مطلب اس کو یہ پیغام دینا ہے کہ اب بہت ہوچکا۔مزید کچھ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قطر نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔