لاہور (92نیوز) سراج الحق نے کہا ہے کہ قطر تو ہم بھی آتے جاتے ہیں ہمیں توکسی نے اسٹیل مل نہیں دی۔ ہمیں تو تحفے میں صرف کھجور اور آب زم زم ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کا ذمہ دارحکمران ٹولہ ہے۔ پاناما لیکس‘ لندن لیکس‘ سوئس لیکس سمیت سب کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا قطر اور سعودی عرب وہ بھی جاتے رہتے ہیں‘ ان کو توکسی نے اسٹیل مل تحفے میں نہیں دی۔ حکمران گناہگار ہیں اور قطری شہزادے کا خط ان کو نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے بے وفائی کی۔ کرپشن پر احتساب کے لیے کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا وہ قرضے معاف کرانے والوں کا محاسبہ چاہتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف منبر و محراب پر آواز اٹھائیں گے۔ نظام مصطفی سے ہی دہشت گردی اور کرپشن ختم ہو سکتی ہے۔