قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس،قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش
![قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس،قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2017/11/islamabad-high-court.jpg)
اسلام آباد ( 92 نیوز) ن لیگی رہنما سیف الرحمان کی کمپنی سے قطری گاڑیوں کی برآمدگی کے کیس میں کسٹم انٹیلی جنس نے رپورٹ جمع کرا دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اصل ملزم شیخ حمدبن جاسم ہیں لیکن سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ، انکے نام پر 280 گاڑیاں آئیں ، صرف 26 پکڑی گئیں ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایسی بات نہ کریں جو سب کیلئے شرمندگی کاباعث بنے ۔
دفتر خارجہ نے گاڑیاں ری ایکسپورٹ کرنے کیلئے قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش کردی۔