Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات
February 23, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) قطری وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القحطانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا بھی دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، افغان امن عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر مشترکہ تاریخ اور بہترین تعلقات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔پاک، قطر تعلقات دیرپا شراکت داری میں بدل چکے ہیں۔

قطری نمائندہ خصوصی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی متواتر کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین بہترین تعلقات کیلئے کام کرتے رہیں گے۔