Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطری وزیر خارجہ کی اچانک پاکستان آمد ، سینیٹ کی راہداریوں میں زیربحث

قطری وزیر خارجہ کی اچانک پاکستان آمد ، سینیٹ کی راہداریوں میں زیربحث
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)قطری وزیر خارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی کی اچانک پاکستان آمد پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی زیر بحث رہی۔ کسی نے کہا یہ قطری خط کا تسلسل ہے تو کسی نے اسے ریاستی معا ملات سے جوڑ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق  کئی روز سے قطری قطری ہورہی تھی ، آخر قطری آہی گیا ، پاناما کیس کے فیصلہ کن موڑ پر قطری وزیر خارجہ کی اچانک پاکستان آمد کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔ حکومتی اراکین تو قطری وزیر خارجہ کے اچانک دورے کو معمول کا دورہ قرار دے رہے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان کو دال میں کچھ کالا دکھائی دے رہا ہے ۔