Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی مختصر دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی مختصر دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی مختصر دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں سعودی عرب قطر تنازع میں پاکستان کے کردار اور پاکستان میں سیاسی بحرانی کیفیت پر گفتگو کی جائیگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پردفتر خارجہ حکام اور پاکستان میں متعین قطری سفیر نے اُنکا استقبال کیا۔ قطرکا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہےوزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات میں دوطرفہ روابط، باہمی تجارت،خلیج تنازع سے متعلق اُمور زیر غور ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری وزیر خارجہ سعودی عرب قطر تنازع کے حل کیلئے پاکستانی تعاون پر گفتگو کریں گے تاہم پاکستان میں سیاسی بحرانی کیفیت پر بھی گفتگو کے امکانات موجود ہیں۔ دوسری جانب یہ امر بھی حیران کن ہے کہ وزارت خارجہ اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ قطری وزیر خارجہ کے دورہ سے مکمل طور پرلا علم رہا کیونکہ یہ دورہ خالصتاًحکومتی ایماءپر ہو رہا ہے۔