Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطری سے پتھری تک کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ، شیخ رشید

قطری سے پتھری تک کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ، شیخ رشید
February 9, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطری سے پتھری تک کی سیاست اب ختم ہونے جا رہی ہے ۔ ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھ اکہ  30 مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا ، چوروں کے سردار کو احتساب کیلئے بٹھانے پر مناظرہ کر لیں ، شہباز شریف چیئرمین پی اے سی منظور نہیں ہیں ، شہباز شریف منتیں کر رہا ہے کہ شیخ رشید کو پی اے سی میں نہ لاؤ ۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف کے خلاف  تحریک عدم اعتماد لائی جائے جب  کہ دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے  نواز شریف اور زرداری کو این آر او نہیں ملے گا ، یہ سب بیماریاں  فراری اور ملک سے بھاگنے کی ہیں ،ان کو اتفاق فاؤنڈری کے اسپتال میں رکھو تو ٹھیک  ہو جائیں گے ۔