Saturday, July 27, 2024

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی ہے: عمران خان

قطری خط جھوٹ اور جعلسازی ہے: عمران خان
February 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)قطری خط جھوٹ اور جعلسازی ہےقطری سفیر نے بھی قطری حکومت کا خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیایہ کہنا ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا۔انہوں نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔کہتے ہیں سفری پابندیوں کافیصلہ نسل پرستی کی بنیاد پر کیا گیااس سے نفرتیں بڑھیں گی۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قطری سفیر کے ایک حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت نے نوازشریف کے کاروباری شریک کے قطری خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے قطری سفیر نے کہہ دیا ہے یہ نوازشریف کا ذاتی معاملہ ہے۔ قطری حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان کہتے ہیں شریف خاندان کی قطریوں سے پورٹ قاسم میں 200ارب کی مشترکہ ڈیل ہے۔ قطری سفیر کا واضح بیان قطری خط کے جعلی ہونے کو مزید تقویت دیتا ہے جعلی خط سے قطری سفیر شرمندہ بھی ہیں عمران خان نے قطری سفیر کے انٹرویو کا کلپ بھی اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری کردیا ، دوسری جانب عمران خان نے بنی گالہ میں غیرملکی میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کی۔۔کہتے ہیں سفری پابندیاں غلط ہیں اور یہ فیصلہ نسل پرستی کی بنیاد پرکیا گیا ، اس سے نفرتیں بڑھیں گی ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی ٹرمپ سے ملاقات ہو ئی تو بھی میری کہی باتوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔