Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطری تھری بھی عدالت نے اٹھا کرباہر پھینک دیا: پیپلزپارٹی

قطری تھری بھی عدالت نے اٹھا کرباہر پھینک دیا: پیپلزپارٹی
July 20, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی نے بھی تنقیدی توپوں کا رخ حکومت کی طرف موڑ لیا سپریم کورٹ کےباہر،قمر زمان کائرہ شیری رحمان اور چودھری منظور طنز کے تیر چلاتے رہےاور کہا کہ قطری تھری کو بھی عدالت نے اٹھاکر باہر پھینک دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق آج عدالت میں ججز کے ریمارکس اور حکومتی وکلا کی کارکردگی کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی شریف فیملی کے مستقبل کی پیش گوئی کردی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نئی دستاویزات کا بڑا چرچا تھا نکلا کیا  صرف چوہا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قطری تھری بھی آیا لیکن عدالت نے اسے اٹھا کرباہر پھینک دیا۔ شیری رحمن بھی خوب برسیں کہتی ہیں کہ نواز شریف سسٹم کے لئے اب خطرہ بن چکے ہیں اور ہم سینٹ میں قرارداد بھی لائیں گے۔ چوہدری منظور نے توشریف فیملی کو مزید ڈرا دیا کہ منی لانڈرنگ کیس کی اب لندن میں لڑنے کی بھی تیاری کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اور ان کی پارٹی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔