Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطری بحران کےحل کیلئےترک صدر سرگرم ،کویت کے بعد قطر پہنچ گئے

قطری بحران کےحل کیلئےترک صدر سرگرم ،کویت کے بعد قطر پہنچ گئے
July 25, 2017

دوحا(ویب ڈیسک)قطری بحران کے حل کیلئے سرگرم ترک صدرطیب اردوان سعودی عرب اور کویت کے بعد قطر پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردون نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں پیدا ہونے والے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے قطر کا دورہ کیا جہاں امیر قطر شیخ تمیم الثانی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے قطر تنازع کے حل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس سے قبل انہوں نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کی جس میں قطری بحران کے مختلف پہلووں کو زیر بحث لایا گیا۔